ایک کوکی چھوٹی سی معلومات ہوتی ہے جسے آپ کے ڈیوائس (موبائل فون، کمپیوٹر) پر اسٹور کیا جاتا ہے جب آپ کسی ویب سائٹ یا اپلی کیشن کا استعمال کرتے ہیں۔ کوکی کسی ویب سائٹ یا اپلی کیشن سے وابستہ ہوتی ہے اور اسے دوسرے نہیں پڑھ سکتے۔ کوکیز آپ کی ترجیحات اور سرگرمی کے بارے میں معلومات یاد رکھنے کا مفید طریقہ ہے تاکہ آپ کے تجربہ میں سدھار لایا جاسکے۔
اگر آپ اپنے ڈیفالٹ براؤزر میں تمام کوکیز کو غیر فعال کر دیتے ہیں، تو آپ کو CONNECT کی اپنی خدمات میں سائن ان کرنے میں مسائل پیش آسکتے ہیں۔
عموماً کوکیز کی زمرہ بندی ان کی مدت حیات اور ان کے مبدا پر مبنی ہوتی ہے:
مدت حیات:
- عارضی کوکیز یا سیشن کوکیز مختصر مدتی کوکیز ہوتی ہیں جن کا استعمال صرف سیشن کے دوران ہوتا ہے۔ جیسے ہی آپ براؤزر بند کرتے ہیں، وہ حذف ہو جاتی ہیں (یا آپ انہیں اس سے قبل بھی حذف کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں)۔
- مستقل کوکیز طویل مدتی کوکیز ہوتی ہیں جو آپ کے ڈیوائس پر ان کی مدت کے ختم ہونے سے قبل ایک معینہ وقت تک کے لئے رہتی ہیں یا اس وقت تک جب تک کہ آپ انہیں حذف نہ کردیں۔
مبدا:
- فریق اول کوکیز اس ویب سائٹ سے براہِ راست آتی ہیں جس پر آپ جاتے ہیں۔
- فریق ثالث کوکیز کہیں اور سے آتی ہیں، مثال کے طور پرفریق ثالث اشتہارات جو اس ویب سائٹ پر ظاہر ہوتے ہیں جس پر آپ جاتے ہیں۔