اگر آپ کا کوئی موجودہ ای میل پتہ یا موبائل فون نمبر ہو تو:
- مائی CONNECT اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
- "میرے ای میل پتے" کے تحت "ایڈٹ" پر کلک کریں۔
- نیا ای میل پتہ درج کریں، اگلی فیلڈ میں نیا ای میل پتہ دوہرائیں، پھر "محفوظ کریں" پر کلک کریں۔
- ہم آپ کو ایک توثیقی لنک کے ساتھ توثیقی ای میل بھیجیں گے۔ اپنے نئے ای میل پتہ کی توثیق کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔
اگر آپ سائن ان کرنے سے قاصر ہوں لیکن اب بھی آپ اپنا ای میل پتہ تبدیل کرنا چاہتے ہوں، تو براہِ کرم کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کریں۔
نوٹ: آپ اپنے CONNECT اکاؤنٹ میں ایک سے زائد ای میل ایڈریس شامل کر سکتے ہیں۔ اپنا ای میل پتہ شامل کر لینے کے بعد، یہ منتخب کرنا یاد رکھیں کہ کس ای میل کو آپ اپنے پرائمری ای میل پتہ کے طور پر استعمال کرنا چاہیں گے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کو بعد میں اپنا پاسورڈ تبدیل کرنے کی ضرورت ہو، تو ہم آپ کے پرائمری ای میل پتہ پر ایک ری سیٹ لنک بھیجیں گے۔